کرونا وائرس کی وجہ سے ایئر انڈیا نے 200 پائلٹوں کا کانٹریکٹ کیا معطل، کئی کمپنیوں بے کیا 80 فیصد چھٹنی کا اعلان

0

نئی دہلی: کرونا وائرس وبا کی وجہ سے اس وقت سب سے زیادہ متاثر ایوی ایشن سیکٹر ہوا ہے۔ نقصان کے چلتے اب تک مسلسل کئی کمپنیوں نے اپنی ورک فورس میں کمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بین الاقوامی سطح کی کمپنیوں کے اپنے ملازمین میں کمی کرنے کے اعلان کے بعد اب سرکاری ایئر لائنس کمپنی  ایئر انڈیا نے تقریبا 200 ملازمین کا کانٹریکٹ عارضی طور پر ختم کردیا ہے۔ اس میں ائیر انڈیا کے پائلٹ بھی شامل ہیں۔
اس بات کی اطلاع کمپنی کے ایک سینئر افسر نے دی۔  انہوں نے کہا کہ اسی فہرست میں وہی ملازمین شامل ہیں جنھیں ریٹائرمنٹ کے بعد موقع دیا گیا تھا۔ 
وبائی مرض کورونا وائرس کی وجہ سے تمام گھریلو اور بین الاقوامی پسینجر فلائٹس  14 اپریل تک کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند کردی گئی ہیں۔
سینئر افسر نے بتایا، 'چونکہ تقریبا سبھی طیارے گراؤنڈڈ ہیں۔ اس لئے گزشتہ ہفتے کمپنی کے روینیو میں بھاری گراوٹ آئی ہے۔ اسی کے مد نظر ایئر لائنس نے فیصلہ کیا ہے کہ جن ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد ایک مرتبی پھر موقع دیا گیا تھا ان کا کانٹریکٹ عارضی طور سے معطل کر دیا جائے'۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS