خواتین کی آزادی کو یقینی بنانے میں سعودی سر فہرست

    0

    سعودی عربیہ نیشنل کمپنی ٹیٹو سینٹر‘نے بدھ کو کہا کہ عالمی بینک کی رپورٹ میں سعودی عرب کو سب سے  ٹاپ اصلاح پسند  اور 190 معیشتوں کے درمیان تبدیلی کرنے والے ملک کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ سینٹر کے مطابق خواتین، تجارت اور قانون کو لے کر عالمی بینک 2020 کی رپورٹ کے 8انڈیکس  میں سے سعودی عرب نے 6میں بہترین ترقی کی ہے۔ مرکز نے بتایا کہ سعودی عرب نے نقل و حرکت، کام کی جگہ، شادی بیاہ ، صنعت اور پنشن  وغیرہ کے میدان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ایس این سی سی  نے بتایا کہ  سرخیل  معیشتوں کے ساتھ سعودی عرب نے خواتین، کام کی جگہ، صنعت اور پنشن کے میدان میں عالمی معیار مقرر کیا ہے۔ سعودی عرب میں قانون سازی اصلاحات سے خواتین کے لئے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔ خواتین پر سے پابندیاں ہٹائی گئی ہیں۔ عوامی خدمات تک ان کی رسائی کو یقینی  بنایا گیا، یکساں ادائیگی اور ریٹائرمنٹ کے فوائد ملے اور ہراسانی  اور امتیازی سلوک کے خلاف ان کو تحفظ فراہم کیاگیا۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS