کابل: افغانستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووِڈ۔19) کے 580 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد جمعرات کو بڑھ کر 13036 ہو گئی۔
صحت عامہ کی وزارت نے بتایا کہ اس دوران 1072 مشتبہ کیسز کا ٹیسٹ کیا گیا جن میں 850 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس دوران مزید آٹھ مریضوں کی موت ہونے کے بعد اموات کی تعداد بڑھ کر 235 ہو گئی ہے۔
ملک میں فروری میں کورونا کے کیسز کے سامنے آنے کے بعد اب تک 34963 سیمپل کا ٹیسٹ کیا جا چکا ہے۔ اب تک متاثرہ مریضوں میں سے 1209 صحتیاب ہوئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS