ابوجا: نائیجیریا کی فوج کے مطابق، اس نے کئی دنوں سے جاری ایک بڑی مہم میں 392 بندوق برداروں کو ہلاک کیا ہے۔
جمعرات کو فوج کے ترجمان جان انیچے نے میڈیا کو یہ اطلاع دی۔ انیچے کے مطابق، 14 مئی کو، فوج نے پولیس کے ساتھ شمال مغربی صوبہ
کتسینا میں پولیس کے ساتھ مشترکہ آپریشن چلایا۔ اس کا مقصد ملک کے شمالی خطے میں ڈاکوؤں اور دیگر جرائم کے خطرات کو ختم کرنا تھا۔ اس
کارروائی کے دوران، سیکورٹی فورسز نے بنیادی طور پر دونوں علاقوں میں سینکڑوں بندوق برداروں کو ہلاک کردیا۔
یکم جون کو سیکورٹی فورسز نے بقیہ بندوق برداروں کا صفایا کردیا۔
فوج کے ترجمان کے مطابق ’’ملک کے شمال مغربی اور شمال وسطی علاقوں میں ڈاکوؤں اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنا ایک بڑا چیلنج بن گیا
تھا۔ اس سلسلے میں متعدد اہداف کی نشاندہی کی گئی اور بندوق برداروں کو زمینی اور فضائی حملوں کے ذریعے ختم کیا گیا۔
نائجیریا: فوج کی مہم میں 392 بندوق بردار ہلاک
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS