نائیجیریا میں راجدھانی سمیت تین علاقوں سے آہستہ آہستہ ہٹائی جائیں گی پابندیاں

    0

    نئی دہلی: نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا اور لاگوس اور اوگون صوبے میں عالمی وبا کووڈ ۔19  کی روک تھام کے لئے لگائی گئی پابندیاں چار مئی 
    سے آہستہ آہستہ ہٹائی جائیں گی۔
     یہ اطلاع نائجیریا کےصدر محمد بوہاری کے حوالے سے مقامی اخبار’وانگارڈ‘نے دی ہے۔ 
    ان علاقوں میں پہلی مرتبہ 30 مارچ کو 14 دن کے لئے پابندی لگائی گئی تھی اور اس دوران لوگوں کو گھروں میں رہنے، سفر منسوخ کرنے اور چھوٹے اداروں کو بند رکھنے کے احکامات دیئے گئے تھے۔ طبی اداروں، کھانے کی اشیاء کی فراہمی کرنے والی تنظیموں، توانائی کی فراہمی، گیس اسٹیشنوں اور نجی سیکورٹی کمپنیوں کو 
    پابندیوں سے مستثٰنی رکھا گیا تھا۔
     اخبار نے بوہاري کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ’میں نے قومی دارالحکومت ابوجا، لاگوس اور اوگون ریاستوں میں پیر یعنی چار مئی 2020 سے مرحلہ وار 
    طریقے سے آہستہ آہستہ نرمی دینے کی منظوری دے دی ہے۔
     نائجیریا میں کووڈ ۔19 سے اب 1337 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 40 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS