دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 72 لاکھ سے زیادہ،4.11 لاکھ  افراد ہلاک

    0

    نئی دہلی: دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 72 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جب کہ اس وبا کی زد میں آنے سے اب تک تقریبا  4.11 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ 
    امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس اب تک دنیا بھر میں مجموعی طور پر 72،37،093 افراد کو متاثر کر چکا ہے جبکہ 4،11،177 افراد اس وبا کی زد میں آنے سے ہلاک  ہوچکے ہیں۔
     امریکہ کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 11 لاکھ 42 ہزار 539 کورونا مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 952 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 7 لاکھ 88 ہزار 862 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔ 
    کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 42 ہزار 84 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 38 ہزار 497 زندگیاں نگل چکا ہے۔
     ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 9985 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اوراب کورونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2،76،583 ہوگئی ہے۔ اسی دوران 279 افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 7466 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے 1،32،632 فعال کیسز ہیں جبکہ 1،35،206 افراد اس وبا سے چھٹکارا پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
     دنیا میں سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک 19،79،089 افراد متاثر ہوئے ہیں اور1،11،989 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 7،39،503 افراد اس وبا کا شکار ہوچکے ہیں اور 38،406 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
     روس میں بھی کووڈ 19 کا پھیلاؤ اپنے شباب پر ہے اور یہ وبا یہاں بھی تیزی سے پھیل رہی ہے۔ روس میں اب تک 4،84،630 افراد اس جان لیوا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 6،134 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ برطانیہ میں بھی حالات خراب ہوتے جارہے ہیں اور یہاں اب تک 2،90،581 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 40،968 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
     اسپین میں اب تک 2،41،966 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 27،136 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
     اس وبا نے یوروپی ملک اٹلی میں شدید تباہی مچائی ہے۔ اب تک اس  وبا سے اس ملک میں 34،043 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور 2،35،561 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
     کورونا وائرس کے مرکز چین میں اب تک 84،198 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4،638 ہلاک۔ فرانس اور جرمنی میں اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے صورتحال بہت خراب ہے۔ فرانس میں اب تک 1،91،523 افراد وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 29،299 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جرمنی میں 1،86،506 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد 8736 تک جاپہنچی ہے۔
     ترکی میں اب تک 1،72،114 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں 4729 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ 
    خلیجی ملک ایران میں 1،75،927 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس کی زد میں آنے سے 8425 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ 
    میکسیکو میں 14،649 ، بیلجیم میں 9619 ، کینیڈا میں 7970 ، نیدرلینڈ میں 6050 ، پیرو میں 5571 ، سویڈن میں 4717 ، ایکواڈور میں 3690 ، سوئزرلینڈ میں 1934 ، آئرلینڈ میں 1691 اور پرتگال میں 1492 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ ہمسایہ ملک پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے 108،317 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 2172 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS