اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر پچاس ہزار سے زائد ہوگئی ہے اور اب تک 1067لوگوں کی
موت ہوچکی ہے۔
وزارت صحت نے جمعہ کی صبح بتایا کہ ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 50,694ہوگئی ہے اور کل ملا کر 1067اموات ہوئی ہیں۔ وزارت نے
بتایا کہ گزشتہ24گھنٹوں میں 2603نئے معاملات سامنے آئے ہیں اور پچاس لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ پورے ملک میں مختلف اسپتالوں میں
34426مریضوں کا علاج چل رہا ہے اور 15021پوری طرح ٹھیک ہوچکے ہیں۔
صوبہ سندھ سب سے بری طرح متاثر ہیں جہاں اب تک 19,924معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے بعد صوبہ پنجاب میں حالت سنگین ہے جہاں کل
ملاکر 18,455لوگ متاثر ہوئے ہیں۔
تیسرے نمبر پر خیبرپختونخوا ہے جہاں حالت سنگین ہے۔ اس صوبہ میں 7,155لوگ متاثر ہوئے ہیں لیکن یہاں سب سے زیادہ 365لوگوں کی موت
ہوئی ہے۔ بلوچستان صوبہ میں 3,074 لوگ متاثر ہوئے ہیں، دارالحکومت اسلام آباد میں 1326اور گلگت۔بلتستان علاقہ میں 602لوگ متاثر ہیں۔
سندھ میں اب تک 336لوگوں اور پنجاب میں 310لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ ملک میں اب تک مجموعی طورپر 445987لوگوں کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا
ہے۔
پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد پچاس ہزار سے زائد، 1067لوگوں کی موت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS