میکسیکو میں کورونا کے 90 ہزار سے زیادہ معاملے

    0

    میکسیکو سٹی: میکسیکو میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس’کووڈ۔19‘کے 3100 نئے معاملے سامنے آنے  
    کے ساتھ ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 90664 ہوگئی ہے۔ 
    ڈپٹی وزیراعلی ہیوگو لوپیج۔ گیٹیل نے پیر کو یہ اعلان کیا۔
     لوپیج۔گیٹیل نے ٹوئٹر پر کہا کہ ملک میں اب تک اس وبا سے 90664 لوگ متاثر ہوچکے ہیں، ان میں سے گزشتہ چودہ دنوں میں 16,964 لوگوں میں اس 
    وبا کی علامت پائے گئے ہیں۔ 
    انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا  انفیکشن کے 3,152 معاملے سامنے آئے ہیں اور اس وائرس سے 151 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ 
    واضح  رہے کہ میکسیکو  میں اس وبا سے متاثر علاقوں میں 18 مئی سے ڈھیل دی گئی ہے  اور پیر سے شروع ہونےوالے ہفتہ میں دیگر علاقوں میں ڈھیل دیئے 
    جانے کا منصوبہ ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS