کینیا: پرائمری اسکول میں بھگدڑ مچنے سے 14 بچے ہلاک

    0

    نیروبی: کینیا کے ایک پرائمری اسکول میں بھگدڑ مچ گئی،جس میں 14 بچے ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ جن میں سے بعض کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق بھگدڑ کا واقعہ کینیا کے ٹاؤن کاکامیگا کے اسکول میں اس وقت پیش آیا جب چھٹی کے بعد بچے اسکول سے اپنے گھروں کو جارہے تھے۔ ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان بتائی جارہی ہیں۔ کینیا پولیس نے بھگدڑ کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی، پولیس اس حوالے سے اسکول کے اساتذہ اور انتظامیہ سے پوچھ گچھ  کررہی  ہے۔ واقعے کی خبر میڈیا پر نشر ہوتے ہی بچوں کے والدین اسکول اور اسپتال پہنچ گئے ہیں۔ کینیا کے وزیر اعظم رائلہ اووڈنگا نے ٹوئٹر پیغام میں بچوں کے والدین سے اظہارتعزیت کیا، اور زخمی ہونے والے بچوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS