جرم کی عالمی سطح پر کھل کر مذمت کی جانی چاہئے:حسن روحانی 

    0

    ماسكو:(اسپوتنك)ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ مغربی ایشیا میں تازہ بحران کے لئے امریکہ ذمہ دار ہے اور خطے میں امریکہ کے ذریعہ کئے گئے جرم کی عالمی سطح پر کھل کر مذمت کی جانی چاہئے۔روحاني نے کہا کہ ’خطے  کی تازہ صورت حال کے لئے امریکہ ذمہ دار ہے اور خطے میں امریکہ کی طرف سے کئے گئے جرم کی ہم سب کو واضح طور پر سخت مذمت کرنی چاہئے‘۔
    روحاني نے کہا کہ ایران کی جانب سے عراق  میں واقع  امریکی فوجی اڈوں پر حملہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت کیا گیا اور یہ جرم نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ایشیا کے بحران کا حل ایک دوسرے کی خودمختاری کا احترام کرتے ہوئے صرف خطے کے ممالک کی طرف سیاسی مذاکرات کے ذریعے ہو سکتا ہے۔ 

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS