روہنگیا:عالمی عدالت ثبوت جمع کرنے میں مصروف

    0

    ڈھاکہ، :بین الاقوامی عدالت(آئی سی سی)کے ایک افسر نے بتایا کہ آئی سی سی روہنگیا مسلمانوں کے خلاف میانمار کے ذریعہ کیے گئے مبینہ مظالم کے حوالے سے ثبوت جمع کر رہی ہے۔ آئی سی سی کے استغاثہ دفتر کے ’دائرہ حقوق، سپلیمنٹری اور تعاون شعبہ‘کے ڈائرکٹر پاکسو موکوکوکو نے کہا کہ تحقیقات کاروں کی ایک ٹیم ثبوت جمع کرنے کے لیے روہنگیا پناہ گزین کیمپ جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میانمار تعاون کرے یا نہ کرے، انصاف ضرور ہوگا۔ 
    ڈھاکہ میں موکوکوکو نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ بھلے ہی میانمار آئی سی سی کے قیام والے روم معاہدہ کا حصہ نہیں ہے، اس کے باوجود دی ہیگ میں واقع بین الاقوامی عدالت اس مقدمہ کو چلائے گی۔ اس نے میانمار سے اس میں تعاون کرنے کو کہا ہے۔ وہیں میانمار نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف کسی بھی مظالم یا قتل عام کے الزامات سے صاف انکار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کے پاس مقدمہ چلانے کا اختیار ہے کیونکہ روہنگیا مسلمان بھاگ کر بنگلہ دیش میں آئے ہیں اور بنگلہ دیش روم معاہدہ کا رکن ہے۔ 

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS