بنگلہ دیش میں ہندووں کے خلاف تشدد کی جانچ کے لئے بین الاقوامی کمیشن قائم ہو: وی ایچ پی

0

نئی دہلی،(یو این آئی):وشو ہندوپریشد (وی ایچ پی) نے بنگلہ دیش میں ہندو اقلیتوں کے خلاف ہورہے تشدد پر روک کے لئے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل، انسانی حقوق کونسل کے ہائی کمشنر اور یوروپی یونین کے صدر کو خط لکھ کر مانگ کی ہے کہ اقلیتوں پر ہورہے تشدد کی جانچ کے لئے بین الاقوامی کمیشن قائم کیا جائے۔
وی ایچ پی کے جوائنٹ جنرل سکریٹری اور بیرونی معاملات کے سربراہ سوامی وگیانند کنے سنیچر کو یہاں ایک پریس ریلیز جاری کرکے کہا کہ بین الاقوامی تنظیم کی طرف سے عالمی اداروں کو لکھے خط میں سوامی وگیانند نے مانگ کی ہے کہ بنگلہ دیش میں متاثرہ ہندو اقلیتوں کے جان و مال، پوجا کے مقامات، مندروں کی سیکورٹی اور انہیں انصاف دلانے کے لئے بنگلہ دیش حکومت پر دباو ڈالا جانا چاہئے۔ یہ بھی یقینی ہونا چاہئے کہ مجرموں کو سخت سزا اور متاثرین کو مناسب معاوضہ ملے۔
انہوں نے مانگ کی ہے کہ بنگلہ دیش کی منتخب حکومت کو چیلنج کرنے والے مجرمانہ تنظیموں کے خلاف اقوام متحدہ سلامتی کونسل فوری طورپر کارروائی کرے۔ سوامی وگیانند کی مانگ ہے کہ بنگلہ دیش حکومت اپنے ’ویسٹیڈ پراپرٹی، 2013‘کو ختم کرے۔ اس طرح کے قانون کی وجہ سے ہی وہاں اقلیتوں پر تشدد بڑھ رہا ہے۔
اس قانون کے تحت بنگلہ دیش چھوڑ کرجانے والوں کی املاک پر ان کے پڑوسی قبضہ کرسکتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل، انسانی حقوق کونسل کے ہائی کمشنر اور یوروپی یونین کے صدر کو لکھے خط میں اس بات پر تشویش ظاہر کی گئی ہے کہ بنگلہ دیش میں اقلیتی ہندووں پر مظالم جاری ہیں۔ وہاں 22سے زیادہ اضلاع میں گزشتہ دس بارہ دنوں میں ہندووں کے خلاف ہوئے تشدد انسانی حقوق کی سراسر خلاف ورزی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS