بیجنگ: چینی وزارت خارجہ نے ہندوستان اور چین کے مابین سرحدی تنازعہ معاملے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی پیش کش کو مسترد کردیا۔ خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا، "چین اور ہندوستان بات چیت اور مشاورت کے ذریعے معاملات کو مناسب طریقے سے حل کرنے کے قابل ہیں"۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہوں نے وزیر اعظم مودی سے بات کی اور چین میں جو کچھ ہورہا ہے اس سے وہ اچھے موڈ میں نہیں ہیں۔ امریکی صدر کے اس دعوے پر حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں دونوں لیڈران کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم مودی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان حالیہ گفتگو نہیں ہوئی ہے۔ دونوں لیڈران کے مابین آخری گفتگو 4 اپریل 2020 کو ہائیڈرو آکسیروکلروئن کے حوالے سے ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا، "کل یعنی جمعرات کو وزارت خارجہ نے واضح کیا تھا کہ ہم قائم میکانزم اور سفارتی رابطوں کے ذریعے چین سے براہ راست رابطے میں ہیں۔"غور طلب ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اس سے قبل 27 مئی کو ثالثی کے بارے میں ٹویٹ کیا تھا ، "ہم نے ہندوستان اور چین دونوں کو آگاہ کیا ہے کہ امریکہ اس وقت جاری سرحدی تنازعہ پر ثالثی کے لئے تیار ، آمادہ اور قابل ہے۔" . شکریہ ۔
ہندوستان۔چین سرحدی تنازعہ میں چینی وزارت خارجہ نے ٹرمپ کی ثالثی پیشکش کو مسترد کیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS