چلی میں کورونا سے 179436 افراد متاثر،  3362 اموات

    0

    سینٹیاگو: چلی میں اب تک کورونا کے 179436 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ اس وبا سے 3362 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ 
    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں کوروا کے 5143 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جن میں 39 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ فی الحال چلی میں کورونا کے 27282 فعال کیسز ہیں جنہیں کوارنٹائن میں رکھا گیا ہے۔ ان مریضوں میں سے 1463 لوگوں کو وینٹیلیٹر پر رکھا گیا ہے، جن میں 385 افراد کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ 
    چلی کے صدر سیبسٹین پنیرا نے کہا کہ وائرس کی روک تھام کے لئے مزید پابندیوں کو آگے بڑھارہے ہیں۔ چلی میں 18 مارچ سے پابندی نافذ ہے۔ یہاں سرحدین بند ہیں اور اسکول و غیر ضروری کاروبار بھی ٹھپ پڑے ہوئے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS