عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر حملہ ، 11 فوجی  زخمی: رپورٹ

    0

    واشنگٹن: عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر آٹھ جنوری کو کئے گئے ایرانی میزائل حملوں میں 11 امریکی فوجی اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ میڈیا نے اس بات کی  اطلاع  دی ہے۔
    رپورٹ کے مطابق امریکی میزائل حملے میں ایرانی فوج کے اعلی کمانڈر قاسم سلیمانی کی موت کے بعد ایران نے عراق میں واقع امریکی فوجی اڈوں پر حملے کئے۔ ان میزائل حملوں میں 11 امریکی فوجی  زخمی ہوئے ہیں۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور پنٹاگون کی جانب سے اگرچہ کہا گیا ہے کہ حملے میں ان کا ایک بھی فوجی اہلکار زخمی نہیں ہوا ہے۔
    ڈیفنس ون میڈیا آؤٹ لیٹ کے مطابق زخمی اہلکاروں کو جرمنی اور کویت کے فوجی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔
    ایک امریکی فوجی افسر نے میڈیا آؤٹ لیٹ کو بتایا’معیاری عمل کے طور پر کسی بھی دھماکے کے بعد آس پاس موجود سبھی  فوجی اہلکاروں کی دماغوں کی چوٹ کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقات کی جاتی ہے اور اگر مناسب سمجھا جاتا ہے تو انہیں اعلی سطح کی دیکھ بھال کے لئے بھی بھیجا جاتا ہے۔  فی الحال آٹھ اہلکاروں کو لینڈسٹهل (جرمنی)  منتقل کر دیا گیا ہے ،جبکہ دیگر تین کو کیمپ عارف جان (کویت) بھیجا گیا ہے‘۔
    واضح رہے کہ عراق کے بغداد میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب چار جنوری کو امریکہ کی طرف سے  کئے گئے ڈرون حملے میں ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کورپس کے قدس فورس کے کمانڈر میجر جنرل قاسم  سلیمانی کی موت ہو گئی تھی۔ جس کے بعد امریکہ اور ایران کے درمیان  کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ایران کے اس حملے پر جوابی کارروائی کرنے پر امریکہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کردی تھیں اور دونوں ملک کے درمیان اب بھی کشیدگی برقرار ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS