کوہیما: ناگالینڈ میں جمعہ کے روز کورونا وائرس (کووڈ 19) کے 26 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ کورونا متاثرین کی تعداد 156 ہوگئی۔ ملک کے دوسرے حصوں کی طرح شمال مشرق میں بھی کورونا وائرا س کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں، جو کہ باعث تشویش ہے۔ ناگالینڈ کے محکمہ صحت و خاندانی بہبود کے وزیر ایس پی فوم نے ٹویٹ کر کے بتایا کہ کورونا وائرس کے 26 نئے کیسز میں سے دیما پورقرنطینہ مرکزسے 23 ہیں جبکہ دوکوہیما قرنطینہ مرکز سے ہیں اور پیرن ضلع سے کورونا کا ایک کیس سامنے آیا ہے ۔
ناگالینڈ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 30 مریضوں کو اسپتال سے فارغ کیا گیا ہے، جس کے بعد کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 126 ہوگئی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS