ارون پوری کے خلاف کاروائی پر عبوری اسٹے

0
Image: Ajtak

نئی دہلی:(یو این آئی) سپریم کورٹ نے انڈیا ٹوڈے میگزین میں شائع ایک تحریر سے متعلق مجرمانہ ہتک عزت کے معاملے میں سابق چیف ایڈیٹر ارون پوری کے خلا ف کاروائی پر بدھ کے روز عبوری اسٹے (روک) کا حکم دیا۔ چیف جسٹس این وی رمن، جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس انیرودھ بوس کی بینچ نے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف مسٹر پوری کی جانب سے دائر خصوصی اجازت عرضی (ایس ایل پی) پر متعلقہ فریقوں کو نوٹس جاری کیا۔ ساتھ ہی اس معاملے میں ان کے خلاف ہونے والی کاروائی پر عبوری روک لگا دی۔
دہلی ہائی کورٹ نے مجرمانہ خلاف ورزی کےمعاملےکو مسترد کرنے سے متعلق مسٹر پوری کی درخواست ٹھکرا دی تھی جسے عدالت عظمیٰ میں چیلنج کیا گیا ہے۔ یہ معاملہ ایڈنبرگ واقع اس وقت کے ہندوستانی ڈپٹی قونصل جنرل او پی کے خلاف الزامات سے وابستہ رپورٹ سے متعلق ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS