ویکسین نہ لگوانے والے ٹیچر کو ڈےوٹی میں شامل کرنے کی ہدایت

0

کورونا کی ڈوزلینے کی صورت میں طبیعت کے خراب ہونے کا ایمس کے میڈیکل بورڈ کو خدشہ
نئی دہلی (ایس این بی) : ہائی کورٹ نے نجی اسکول کو کورونا ویکسین نہ لینے والے ٹیچر کو ڈیوٹی جوائن کرانے کی ہدایت دی، کیونکہ میڈیکل بورڈ نے پایا کہ کورونا ویکسین سے الرجی کے باعث انہیں صحت کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ جسٹس ریکھا پلی نے کہا کہ ٹیچر کو اسکول کےمپس میں ہمیشہ ماسک پہننا چاہیے۔ اس کے علاوہ کورونا کے ضوابط پر عمل کیا جائے۔ اس کے ساتھ ہی جسٹس نے ٹیچر کی درخواست نمٹا دی۔
دہلی حکومت نے عدالت کو بتایا تھا کہ درخواست گزار کی طبی حالت کو دیکھتے ہوئے اس نے خصوصی کیس کے طور پر کورونا ویکسی نیشن سے استثنا کی درخواست کو قبول کر لیا ہے۔ عدالت نے درخواست گزار کو اپنا فرض ادا کرنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ ایمس کے 5 رکنی بورڈ نے اپنی رپورٹ میں درخواست گزار کو الرجی کے لیے زیادہ حساس قرار دیا ہے۔ انہوں نے اسکول کو 10 فیصد کی کٹوتی کے بعد بقیہ تنخواہ اور متعلقہ مدت کے لیے قابل ادائیگی الاو¿نسز درخواست گزار کو ادا کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔ درخواست گزار اےنجےو امےونوبلاسٹک ٹی-سےل لمفوما (اےک طرح کا کےنسر)میں مبتلا ہے۔ ڈاکٹروں نے اسے مسلسل مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ کورونا ویکسین لیتا ہے تو ان کی حالت مزید بگڑ سکتی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے تمام اساتذہ کے لیے 100% ویکسی نیشن لازمی قرار دینے کے بعد ٹیچر کے ٹیکے نہ لگوانے پر اسے ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا تھا۔ اس نے عدالت کو بتایا تھا کہ حکام نے اکتوبر 2021 میں دی گئی چھوٹ واپس لے لی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS