انسٹاگرام، فیس بک نے طالبان پوسٹ پر لگایا بین، کہا دہشت گرد تنظیم

0

لندن (ایجنسی) : فیس بک نے اپنے پلیٹ فارم پر طالبان اور ان کی حمایت کرنے سے متعلق تمام مواد پر پابندی عائد کردی۔
اب کوئی یوزر طالبان کی حمایت یا دہشت گردوں کی تعریف کرنے والے پوسٹ کو شیئر نہیں کرپائیں گے۔ فیس بک نے
بتایا کہ وہ طالبان کو دہشت گرد گروپ مانتا ہے اس لئے اس پر پابندی لگائی گی ہے۔ فیس بک کی جانب سے تصدیق کی گئی
ہے کہ ایپلیکیشن نے اپنے پلیٹ فارمز سے طالبان اور ان کی حمایت کرنے والے تمام مواد پر پابندی عائد کردی ہے۔

فیس بک نے ماہرین کی ٹیم تشکیل دی
فیس بک کا کہنا ہے کہ وہ طالبان کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہیں اس لئے اس گروپ کے ساتھ منسلک مواد کی
نگرانی اور اسے ہٹانے کے لئے افغان ماہرین کی ایک ٹیم مخصوص کی گئی ہے۔ کئی سالوں سے طالبان اپنی حمایت کے
لئے سوشل میڈیا کا استعمال کرتا آیا ہے۔

طالبان کو دہشت گرد گروپ مانتا ہے فیس بک
برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے فیس بک کے ترجمان نے بتایا کہ طالبان کو امریکی قانون کے تحت ایک
دہشتگرد تنظیم کے طور پر قبول کیا گیا ہے اسی لئے ہم کمپنی کی پالیسیوں کے تحت انہیں اپنی خدمات پیش کرنے سے
قاصر ہیں۔
ترجمان نے واضح کیا کہ اس کا مطلب یہ ہے ہم طالبان کے اکاؤنٹس کو ہٹا دیں گے جب کہ طالبان کی حمایت یا ان کی
نمائندگی کرنے والے اکاؤنٹس پر بھی پابندی عائد کردی جائے گی۔

انسٹا گرام اور واٹس ایپ پر بھی لاگو ہے قوانین
فیس بک نے اس پر روشنی ڈالی ہے کہ یہ قوانین ان کے سبھی سوشل میڈیا پر لاگو ہوتی ہے جس میں انسٹاگرام اور واٹس ایپ بھی شامل ہیں۔ چونکہ ایسی خبریں ہیں کہ طالبان پیغامات کے لئے واٹس ایپ کا استعمال کررہے رہیں ہیں۔ فیس بک نے بی بی سی سے کہا کہ اگر اس ایپ پر ادارے سے جڑے اکائونٹ ملتے ہیں تو وہ کارروائی کرے گی۔ کمپنی کے مطابق یہ پالیسی تمام پلیٹ فارمز اور سوشل میڈیا نیٹ ورک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر بھی لاگو ہوتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS