بیجنگ: اسرائیل اور فلسطین حمایت تنظیم حماس کے درمیان جاری جنگ کے بیچ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کےساتھ ناانصافی ہو رہی ہے۔ بیجنگ میں گفتگو کرتے ہوئے وانگ نے کہا کہ اسرائیل اور حماس تنازعہ کی وجہ فلسطینیوں کے ساتھ ناانصافی ہے۔
چینی وزیرخارجہ نے صحافیوں کو بتایا کہ فلسطینی عوام کے ساتھ ہونے والی تاریخی ناانصافی کو درست نہیں کیا گیا ہے۔
معلوم ہوکہ چین نے مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونے والی صورتحال پر کہا تھا کہ فلسطین اور اسرائیل حالیہ کشیدگی میں اضافے پر نظر ہے اور تنازعات کی وجہ سے عام شہریوں کی ہلاکتوں پر بہت غمزدہ ہیں۔
مزید پڑھیں: اسرائیلی فوج کو نیست و نابود کردیں گے، حماس کا اعلان
وانگ یی نے مزید کہا کہ شہریوں کو نقصان پہنچانے والی کارروائیوں کی مخالفت اور مذمت کرتے ہیں۔ چین تنازعات کو بڑھانے اور خطے کو غیر مستحکم کرنے کی مخالفت کرتا ہے۔