ہندوستان فلسطین کی آزاد ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے: وزارت خارجہ

0
ہندوستان فلسطین کی آزاد ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے: وزارت خارجہ
ہندوستان فلسطین کی آزاد ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے: وزارت خارجہ

نئی دہلی: اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری جنگ کے دوران ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے جمعرات کو کہا کہ ہندوستان فلسطین کی “خود مختار اور قابل عمل” ریاست کے قیام کے لیے اپنی دیرینہ حمایت پر یقین رکھتا ہے۔

ارندم باگچی نے مزید کہا “ہماری پالیسی دیرینہ اور مستقل رہی ہے۔ ہندوستان نے ہمیشہ فلسطین کی ایک خود مختار اور قابل عمل  ریاست کے قیام کے لیے براہ راست مذاکرات کی بحالی کی وکالت کی ہے”۔

فلسطینی گروپ حماس کی جانب سے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر راکٹ حملوں کے بعد مسئلہ فلسطین پر ہندوستان کی طرف سے یہ پہلا بیان ہے۔

اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے دو بار اسرائیل حماس جنگ کے بارے میں بات کی ہے، دونوں بار حماس کے اسرائیل پر “دہشت گردانہ حملے” کی مذمت کی ہے۔ پیر کو وزیر اعظم نے کہا کہ اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے انہیں اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔ جس پر انہوں نے اس مشکل گھڑی میں اسرائیل کی حمایت کا اظہار کیا تھا۔

جب ان سے اسرائیل اور غزہ میں انسانی صورتحال کے بارے میں پوچھا گیا تو باگچی نے کہا کہ انسانی قانون کی پاسداری کرنا ایک عالمی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ “دہشت گردی کی لعنت سے اس کی تمام شکلوں اور مظاہر میں لڑنا بھی ذمہ داری ہے۔”

ایم ای اے کے ترجمان نے کہا کہ ‘آپریشن اجے’ کے تحت ہندوستانی شہریوں کو واپس لانے کے لیے اسرائیل سے پہلی پرواز آج ہندوستان میں اترے گی۔ باغچی نے کہا کہ ہندوستان نے اسرائیل میں اپنے تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے سفارت خانے سے رابطہ کریں تاکہ ان کے نام چارٹرڈ پروازوں کے لیے فہرست میں شامل کیے جائیں۔

پریس کانفرنس میں ارندم باگچی سے پوچھا گیا کہ کیا ہندوستان اسرائیل کو ہتھیاروں کی شکل میں مدد فراہم کرے گا؟ انہوں نے کہا کہ فی الحال، ہماری بنیادی توجہ اسرائیل سے ہندوستانیوں کو بحفاظت واپس لانا ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیل نے شام پر کیا حملہ، دو بڑے ایئر پورٹ پر گرائے بم

 

باغچی نے کہا کہ اسرائیل میں تقریباً 18,000 ہندوستانی ہیں اور ہندوستان کو وہاں اپنے ایک شہری کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ “ہم ان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ وہ اسپتال میں ہیں، بہتر ہو رہے ہیں۔ ابھی تک کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔”

اسرائیل سے ہندوستان جانے والی پرواز میں اسرائیل میں رہنے والے 230 ہندوستانیوں کی واپسی ہوگی۔ ہندوستانی حکومت اسرائیل میں حماس کے دہشت گردوں کے ساتھ جاری جنگ کے درمیان پھنسے ہندوستانیوں کو بچانے کی کوششیں کر رہی ہے۔ بھارتیوں کو ‘آپریشن اجے’ کے حصے کے طور پر واپس لایا جا رہا ہے، جس کا اعلان وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بدھ کو کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS