مہنگائی کی مار نہیں ہے پھر بھی کیوں ہوا گیس سلنڈر مہنگا

0

نئی دہلی (یو این آئی) : قومی دارالحکومت دہلی میں کمرشل گیس سلنڈروں کی قیمتوں میں 101روپے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ اب اس 19کلو گرام کے سلنڈر کی قیمت 2101روپے ہو گئی ہے۔ رسوئی گیس سلنڈر کو دو زمروں میں رکھا گیا ہے ۔ پہلا سبسڈی شدہ اور دوسرا غیر سبسڈی والاایل پی جی سلنڈر ہے ۔ کمرشل گیس سلنڈر کو ان دونوں کیٹیگریز سے باہر رکھا گیا ہے اور آئل مارکیٹنگ کمپنیاں ان کی قیمتیں بین الاقوامی مارکیٹ کے مطابق طے کرتی ہیں۔ ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق راجدھانی دہلی میں فی الحال 19کلوگرام والے کمرشل سلنڈر کی قیمت 2101روپے ہے ۔ دوسری جانب کانگریس نے کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت میں 101 روپے کے اضافے کے تعلق سے آج حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت مسلسل عوام کی جیبیں کاٹنے کی کوشش میں مصروف ہے۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے اور حکومت اس پر قابو پانے کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھا رہی ہے ۔ انہوں نے طنز کیا کہ مہنگائی سے لوگوں کو راحت دینے میں ناکام مودی حکومت کے جملے ضرور کم ہوگئے ہیں۔راہل گاندھی نے کہا کہ کمرشل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں 100 روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ جب سے جملے باز بی جے پی کی حکومت آئی ہے مہنگائی بے لگام ہوتی جارہی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا، جیسے جیسے مہنگائی بڑھی، جملوں کے دام گر گئے۔ کانگریس کے کمیونی کیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ اب کمرشل گیس سلنڈرہوا 101روپے مہنگا ۔ ایسا لگتا ہے کہ شادیوں کے سیزن میں بی جے پی حکومت لوگوں کی زندگیوں میں روز مہنگائی کا تڑکا لگا رہی ہے۔ اب سلنڈر ہوا 2101روپے کا۔ مہنگائی بے مثال ہے ،عوام کی جیبیں کاٹے بار بار ،ایسی رہی مودی سرکار۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS