نئی دہلی (یو این آئی) : مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) 2435 کروڑ روپے کی بینک دھوکہ دہی کے معاملے میں دہلی کے صنعتکار گوتم تھاپر سمیت کئی دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کیا ہے اور کمپنی کے دہلی، گروگرام اور ممبئی واقع ٹھکانوں پر چھاپے ماری کی ہے ۔سی بی آئی کے ترجمان آر سی جوشی نے جمعرات کو بتایا کہ سی بی آئی نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی شکایت پر ممبئی واقع پرائیویٹ کمپنی میسرس سی جی پاور اینڈ انڈسٹریل سالیوشن لمیٹڈ، اس کے چیف منیجنگ ڈائریکٹر (سی ایم ڈی) گوتم تھاپر، چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) اورمنیجنگ ڈائریکٹر کے این نیل کنٹھ اور ای ڈی اور سی ایف او مادھو اچاریہ کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے ۔سی بی آئی کی جانب سے درج ایف آئی آر میں کمپنی کے غیر کارگذار ڈائریکٹر اونکار گوسوامی، سی ایف او وینکٹیش رام مورتی اور کچھ نامعلوم سرکاری افسران اور نامعلوم افراد کے نام بھی شامل ہیں۔ ایس بی آئی کی جانب سے دی گئی شکایت کے مطابق کمپنی نے ایس بی آئی کی قیادت والے کنسورٹیم کو 2435 کروڑ روپے کا نقصان پنچایا ہے ۔ اس کنسورٹیم میں ایس بی آئی کے علاوہ مہاراشٹر بینک، ایکسس بینک، یس بینک، کارپوریشن بینک، بارکلیج بینک، انڈس اِنڈ بینک وغیرہ شامل ہیں۔ ایس بی آئی کی شکایت فورنسک آڈٹ رپورٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے ۔ سی بی آئی نے کمپنی سے وابستہ ملزموں کے ممبئی، دہلی اور گروگرام واقع ٹھکانوں پر چھاپے مارے ہیں۔
بینک دھوکہ دہی معاملہ:دہلی، گروگرام اور ممبئی میں سی بی آئی کے چھاپے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS