نئی دہلی: (یو این آئی) اندرا پرستھ گیس لمیٹڈ نے گھریلو قدرتی گیس (پی این جی) کی قیمت میں ایک روپے فی اسٹینڈرڈ کیوبک میٹر (ایس سی ایم) کا اضافہ کیا۔ کمپنی نے بڑھے ہوئے نرخوں کو جمعرات سے نافذ کر دیا۔ پی این جی کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ دہلی میں اس کی قیمت 36.61 روپے فی ایس سی ایم ہو گئی ہے، جب کہ نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا اور غازی آباد میں یہ 35.86 روپے فی ایس سی ایم کی قیمت سے صارفین کو فراہم کیا جائے گا۔ گروگرام میں قیمت میں اضافے کے ساتھ ہی پی این جی کی قیمت 34.81 فی ایس سی ایم ہو گئی ہے۔
کمپنی نے یہ فیصلہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کیا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل دودنوں 22-23 مارچ کو 80-80 پیسے کا اضافہ ہواتھا۔ راجدھانی دہلی میں اضافہ کے ساتھ ہی پٹرول کی قیمت 97.01 فی لیٹر ہو گئی ہے، جب کہ ڈیزل کی قیمت 88.27 فی لیٹر۔
اندرا پرستھ گیس لمیٹڈ نے گھریلو پی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS