ہندوستان کاروباری خسارہ پہنچا 26.19 ارب امریکی ڈالر

0

نئی دہلی، (ایجنسیاں) :ایکسپورٹ کے لحاظ سے اکتوبر کا مہینہ ہندوستان کے لئے اچھا نہیں رہا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کاروباری خسارہ میں لگاتار اضافہ درج کیا جا رہا ہے اور اکتوبر ماہ میں اس کے مزید بڑھنے سے متعلق اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں ملک کا کاروباری خسارہ بڑھ کر 26.91 ارب ڈالر پہنچ گیا ہے۔ گزشتہ ماہ یعنی ستمبر میں یہ 25.71 ارب ڈالر تھا۔ ماہ در ماہ ملک کے کاروباری خسارہ میں تیزی فکر انگیز ہے اور اس سے ملکی معیشت کو جھٹکا پہنچتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ قابل ذکر بات یہ بھی ہے کہ ہندوستان میں درآمدات بڑھے ہیں اور برآمدات میں کمی درج کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ستمبر ماہ کے مقابلے اکتوبر میں ہندوستان کی درآمدات 16.65 فیصد گھٹ کر 29.78 ارب ڈالر کی رہ گئی ہے۔ وزارت برائے کامرس کی طرف سے منگل کو جاری اعداد و شمار سے یہ جانکاری ملی ہے۔ ستمبر میں ملک کی درآمدات 35.43 ارب ڈالر پر رہی تھی۔ گزشتہ سال کی یکساں مدت یعنی اکتوبر 2021 کی بات کی جائے تو یہ 35.73 ارب ڈالر پر رہی تھی۔ اس سے ظاہر ہے کہ درآمدات میں کافی کمی ہوئی ہے۔دوسری طرف اکتوبر ماہ میں ملک کی برآمدات بڑھ کر 56.69 ارب ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔ یہ اس کے گزشتہ ماہ یعنی ستمبر سے تقریباً 5 ارب ڈالر کم ہے۔ ستمبر میں ملک کی درآمدات 61.16 ارب ڈالر پر تھی۔ یہ ایک سال قبل کے یکساں ماہ میں یعنی اکتوبر 2021 میں 53.64 ارب ڈالر پر رہی تھی۔ گویا کہ گزشتہ سال کے مقابلے اس سال برآمدات میں تقریباً 3 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS