کووڈ-19: ملک میں ایک دن میں 51،255 افراد صت یاب,54،736نئے معاملے درج

0

نئی دہلی: ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے قہر کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راحت کی بات یہ ہے کہ پہلی مرتبہ 51 ہزار سے زیادہ افراد صحت یاب ہوئے ہیں ، تاہم اس دوران 54،736 نئے کیسز سانے آنے سے متاثرین کی تعداد 17 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
چار ریاستوں مہاراشٹر ، تمل ناڈو ، دہلی اور آندھرا پردیش میں کورونا کے کیسز سب سے زائد ہیں ، ان سبھی میں اس دوران صحت یاب افراد کی تعداد میں بڑے پیمانے پر اضافہ دیکھا گیا ۔ آندھرا پردیش میں سب سے زیادہ 12،750 ، مہاراشٹر میں 10،725 ، تمل ناڈو میں 7010 اور دہلی میں 1201 افراد صحت یاب ہوئے۔
وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51،255 افراد صحت یاب ہوئے ہیں ، جس سے صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 11،45،630 ہوگئی ہے۔ زیادہ تر ریاستوں میں صحت یاب افراد کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے ایکٹو کیسزصرف 2،627 بڑھے ہیں ، جس سے ان کی تعداد 5،67،730 ہوگئی ہے۔ گزشتہ تین چار دن سے یومیہ 12 ہزار سے زائد ایکٹو کیسز سامنے آرہے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 54،736 کیسزسامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17،50،724 ہوگئی ہے۔ اس دوران 853 افراد کی ہلاکت کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 37،364 ہو گئی ہے ۔
اس وبا سے سب سے زائد متاثر مہاراشٹر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متاثرہ مریضوں کی تعداد میں 1446 کی کمی واقع ہوئی ہے ، جس سے ایکٹو کیسز 1،49،520 رہے گئے اور 322 افراد کی ہلاکت سے ہلاکتوں کی تعداد 15،316 ہوگئی ہے۔ اس دوران 10،725 افراد صحت یاب ہوگئے ، جس سے صحت یاب افراد کی تعداد 2،66،883 ہوگئی۔ ملک میں اب تک سب سے زائد ایکٹو کیسز اسی ریاست میں ہیں۔
جنوبی ریاست کرناٹک میں اس دوران مریضوں کی تعداد میں 1،214 کا اضافہ ہوا ہے اوریہاں اب 73،227 ایکٹو کیسز ہیں ۔ ہلاکتوں کی تعداد 98 بڑھ کر 2،412 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک مجموعی طور پر 53،648 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS