زرمبادلہ کے ذخائرمیں 2.54ارب ڈالر کااضافہ

0

ممبئی، (یو این آئی) غیر ملکی کرنسی کے اثاثوں، سونا، خصوصی ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈکے ذخائر میں اضافے کی وجہ سے 18نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 2.54بلین ڈالر بڑھ کر 547.3بلین ڈالر ہو گئے ۔ جبکہ پچھلے ہفتے میں 14.72بلین ڈالر کے اضافے کے ساتھ 544.72بلین ڈالر رہا۔جمعہ کو ریزرو بینک کی طرف سے جاری ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق غیر ملکی کرنسی کے اثاثے ، جو کہ غیر ملکی کرنسی کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو ہے ، 18نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 1.8بلین ڈالر بڑھ کر 484.3بلین ڈالر ہو گئے ۔ اسی طرح اس عرصے کے دوران سونے کے ذخائر 31.5بلین ڈالر بڑھ کر 40بلین ڈالر تک پہنچ گئے ۔زیر جائزہ ہفتے کے دوران ایس ڈی آر میں351ملین ڈالر کا اضافہ کے بعد 17.91 بلین ڈالر رہا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS