سلامتی کونسل میں ووٹنگ سے ہندوستان کی دوری

0

نئی دہلی/نیویارک، (ایجنسیاں) : روس یوکرین جنگ کے درمیان ہندوستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں منظور کی گئی ایک اور قرارداد سے خود کو الگ کر لیا ہے۔ دراصل یوکرین کی جانب سے حیاتیاتی ہتھیاروں کے استعمال کا بڑا دعویٰ کیا گیا تھا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس نے دعویٰ کیا کہ یوکرین کے فوجی امریکہ کی مدد سے حیاتیاتی ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔ روس نے ایک قرارداد منظور کی تھی، جس میں اس معاملہ کی یو این ایس سی سے تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ کہا گیا کہ یوکرین کی لیبارٹریوں میں حیاتیاتی ہتھیاروں کے استعمال کی تحقیقات کےلئے کمیشن بنایا جائے۔ حالانکہ ہندوستان نے روس کے اس مسودہ سے خود کو مکمل طور پر دور کر لیا ہے۔یو اے این سی میں روس کی اس تجویز پر ووٹنگ ہوئی، جس میں روس کو صرف چین کی حمایت ملی۔ امریکہ، برطانیہ اور فرانس نے قرارداد کے خلاف ووٹ دیا۔ہندوستان سمیت دیگر ممالک نے اس ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔روس نے گزشتہ ہفتے الزام لگایا تھا کہ یوکرین میں امریکی وزارت دفاع کی مدد سے حیاتیاتی ہتھیار استعمال کیے جا رہے ہیں۔ روس نے مطالبہ کیا کہ ان دعوو¿ں کی جانچ کےلئے 15 رکنی کونسل قائم کی جائے۔ اقوام متحدہ میں روس کے سفیر واسیلی نیبنزیا نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ روس اقوام متحدہ کے ان الزامات کی تحقیقات کے لیے کھلا ہے کہ دونوں ممالک حیاتیاتی ہتھیاروں کے استعمال پر پابندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS