سومی سے نکالے گئے ہندوستانی طلباء دہلی پہنچے

0

نئی دہلی :(یو این آئی) جنگ زدہ یوکرین میں سومی سے نکالے گئے 242 ہندوستانیوں کو لے کر ایک اور طیارہ جمعہ کو دہلی پہنچا۔ ذرائع کے مطابق سومی شہر سے نکالے گئے طلباء کو لے کر ایک مزید پرواز صبح تقریباً 11 بجے دہلی پہنچے گی۔ ہندوستان نے سومی سے نکالے گئے 600 طلباء کو واپس لانے کے لیے پولینڈ کے لیے تین پروازیں بھیجی تھیں۔ ’آپریشن گنگا‘کے تحت اب تک 17000 سے زیادہ ہندوستانیوں کو یوکرین سے نکالا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS