ملازمت کےلئے سعودی عرب جانے والوں کو پولیس رپورٹ دینے کی ضرورت نہیں

0

نئی دہلی (یو این آئی) اتر پردیش، بہار، تلنگانہ، کیرالہ سے جو لوگ ملازمت کے لیے سعودی عرب جانا چاہتے ہیں ان کے لیے خوشخبری ہے کہ سعودی عرب کی حکومت ویزا درخواست کے ساتھ اب پولیس ویری فکیشن سرٹیفکیٹ (پی سی سی) نہیں مانگے گی۔ ہندوستان میں سعودی عرب کے سفارت خانے نے یہ اطلاع دی ہے ۔ سفارتخانے کے مطابق ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط تعلقات اور اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے پیش نظر شاہی حکومت نے ملازمت کے لیے آنے والے ہندوستانی شہریوں کو ویزا دینے کے لیے پولیس ویریفکیشن سرٹیفکیٹ (پی سی سی) کو معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اب کسی شہری کو سعودی عرب آنے کے لیے پی سی سی دینے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔سفارتخانے نے کہا کہ یہ فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کیا گیا ہے ۔ سفارت خانے نے سعودی عرب میں پرامن طریقے سے رہنے والے 20 لاکھ سے زیادہ ہندوستانی شہریوں کے تعاون کی تعریف کی ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS