نئی دہلی:کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے یوگی حکومت کو تعلیم کے شعبہ میں توجہ نہ دینے پر طنز کیا ہے۔ کانپور کی 18 سالہ طالبہ مہیما مالی نے معاشی تنگی کی وجہ سے خودکشی کرلی۔ مہیما ہائی اسکول کی تعلیم کے بعد۔ اپنی آگے کی تعلیم جاری نہیں رکھ سکی۔ وہ اپنی تعلیم جاری رکھنا چاہتی تھی ۔معاشی تنگی کے سب حالات سے پرشیان ہوکر نے مہیما نے خودکشی کرلی۔ اپرینکا نے کہا، ’بی جے پی کی اتر پردیش حکومت ایسے کسی بھی معاملے پر توجہ نہیں دے رہی ہے۔‘
پرینکا گاندھی واڈرا نے ٹوئٹ کیا،’مالی مشکلات سے دوچار مہیما تعلیم حاصل نہیں کر پائی تو اس نے اپنی جان دے دی۔ اتر پردیش میں بی جے پی حکومت ایسے کسی بھی معاملے پر
توجہ نہیں دیتی ہے۔ ہم سب کو یہ عزم کرنا چاہیے کہ ہر مہیما کی تعلیم اور حفاظت کو یقینی بنائیں۔‘
یوگی حکومت تعلیم جیسے معاملے پر توجہ دیں:پرینکا گاندھی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS