ڈھاکہ (یو این آئی) بنگلہ دیش درگا پوجا کے موقع پر ہندوستان کو 5000 ٹن ہلسا مچھلی برآمد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے ۔ یہی نہیں حکومت برآمدات کے لیے اجازت یافتہ اداروں کے کاموں پر بھی کڑی نظر رکھے گی کہ آیا وہ ٹھیک سے کام کر رہے ہیں یا نہیں۔بنگلہ دیش کی وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق گزشتہ سال ستمبر میں 115 کمپنیوں کو کل ملکر 4,600 ٹن ہلسا ہندستان کو برآمد کرنے کی اجازت ملی تھی، لیکن کئی کمپنیوں نے ایسا نہیں کیا۔ اس سے پہلے 2020 میں حکومت کی اجازت سے پہلے 1450 ٹن اور پھر 400 ٹن ہلسا کھیپ میں برآمد کی گئی تھی۔اس سال 100 سے زائد کمپنیوں نے وزارت تجارت کو ہلسا برآمد کرنے کے لیے درخواست دی ہے ، جن میں سے 50 کمپنیوں کو اندرونی طور پر منتخب کیا گیا ہے ۔درگا پوجا یکم اکتوبر سے شروع ہوگی۔ بنگلہ دیش عام طور پر اس تہوار کے دوران ہندوستان کو ہلسا مچھلی برآمد کرتا ہے ۔ اگرچہ یہ برآمد 2012 سے 2018 تک روک دی گئی تھی لیکن اسے 2019 میں دوبارہ شروع کی گئی۔بنگلہ دیش کے کامرس سکریٹری تپن کانتی گھوش نے گزشتہ جمعرات کو کہا کہ گزشتہ سال ہندستان کو 1400 ٹن ہلسا مچھلی برآمد کی گئی تھی۔ اس وقت ہلسا پکڑنے پر پابندی برآمدات میں رکاوٹ تھی۔ لیکن اس سال ہم مزید برآمدات کی توقع کر رہے ہیں۔ برآمدات کی مدت میں توسیع پر بھی غور کیا جا رہا ہے ۔
ہندوستان کو درگا پوجا کیلئے بنگلہ دیش سے 5000 ٹن ہلسا مچھلی ملے گی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS