4جی اور 5جی کیلئے عالمی معیار کی دیسی ٹیکنالوجی تیار کرے گا ہندوستان

0
image:verizon

نئی دہلی (یو این آئی) : ہندوستان نے مواصلاتی شعبے میں اور بڑی اصلاحات کی منظوری دینے کے ساتھ ہی 4جی اور 5جی ٹیکنالوجی کے درمیان ایک پل کی طرح کام کرنے والی ’ریڈیو ایکسیس ٹیکنالوجی‘ملک میں ڈیزائن اور تیار کر کے بیرون ملک برآمدات کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ مواصلات ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ریلوے وزیر اشونی وشنو نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں مرکزی کابینہ کے فیصلوں کی معلومات کے ساتھ کہا کہ ٹیلی کام شعبے میں اصلاحات سے ٹیلی کام آپریٹروں کے پاس 5جی ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کیلئے سرمائے کی آمد آسان ہو سکے گی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن اور عزم کے مطابق یہ بھی فیصلہ ہوا ہے کہ 4جی اور 5جی ٹیکنالوجی کو جوڑنے والی ریڈیو ایکسیس ٹیکنالوجی کو ملک میں ہی ڈیزائن اورتیارکیا جائے گا ۔ مسٹرویشنو نے کہا کہ ہندوستان کی اس ٹیکنالوجی کو عالمی معیار کا بنایا جائے گا اور اس کی دوسرے ممالک کو بھی برآمدات کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلی کام سیکٹرمیں اصلاحات سے اس صنعت کو دباؤ سے نجات اوررفتار ملے گی اور سرمایہ کاری کا سرکل بہتر ہو گا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ ٹیلی کام کمپنیوں کے واجبات کی ادائیگی پر4سال کی مہلت ملنے سے حکومت کی آمدنی پرمنفی اثر نہیں پڑے گا، کیونکہ کمپنی کواس مدت پرسود بھی ادا کرنا پڑے گا، جو کہ اس کے مقابلے میں 2 فیصد ہوگا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS