ہندوستان گرین انرجی میں عالمی رہنما بنے گا:مکیش امبانی

0

نئی دہلی،(یواین آئی) ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے کہا ہے کہ ہندوستان اوردنیاآب و ہوا کے محاذ پر ایک مشکل مرحلے سے گزر رہےہیں۔ سامنے گلوبل وارمنگ کے خطرات کے ساتھ ہمارے پاس صرف ایک ہی آپشن ہے اور وہ ہے تیزی سے سبز،صاف اور قابل تجدید توانائی کو اپنانا۔اس آفت کو مواقع میں بدل کرہندوستان کوسبز توانائی میں عالمی رہنما بنناہوگا۔وزیر اعظم مودی کے ‘گرین ہائیڈروجن مشن’ کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر امبانی نے بین الاقوامی موسمیاتی سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے عملی طور پر کہا کہ یہ ایک دوہری حکمت عملی ہے جس میں خام تیل پر ہندوستان کا انحصار کم ہوگا،دوسری طرف ہندوستان عالمی کوششون کی قیادت کرکے عالمی لیڈربنے گا۔ ہندوستان کے 75 ویں یوم آزادی یعنی ‘آزادی کا امرت مہوتسو’ پرمشن کا آغاز کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ملک اور دنیا کو سبز توانائی اپنانے کا پیغام دیا ہے۔ ملک نے وزیر اعظم مودی کی قیادت میں100جی ڈبلیو قابل تجدید توانائی کا سنگ میل حاصل کرلیا ہے۔اب ہم 2022 تک 175 گیگاواٹ کے ہدف کی طرف مضبوطی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ہندوستان گرین انرجی میں عالمی رہنما بن سکتا ہے اس کے بارے میں اپنے نقطہ نظر کا اشتراک کرتے ہوئے مسٹر امبانی نے نشاندہی کی کہ ہندوستان قابل تجدید توانائی کے وسائل سے بھرا ہے۔ یہاں سورج، ہوا وافر توانائی فراہم کرتے ہیں۔ سال میں 300دن دھوپ ہوتی ہے۔ کوئی بھی ملک صرف0.5 فیصد زمین کا استعمال کرتے ہوئے1000 جی ڈبلیو شمسی توانائی پیدا کر سکتا ہے۔ ٹو وے گریڈ، مائیکرو گریڈ،بہتر توانائی ذخیرہ کرنے کے حل اور اسمارٹ میٹر میں سرمایہ کاری کرکے ہم اسے عام آدمی تک پہنچاسکتے ہیں۔ حکومت ہند ملک میں گرین ہائیڈروجن ایکو سسٹم بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے،جو سرمایہ کاری کو راغب کرے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS