کوالالمپور (یو این آئی): ہندوستانی جونیئر ٹیم نے ہفتہ کے روز کناڈا کو یکطرفہ مقابلے میں 10-1 سے شکست دے کر FIH ہاکی جونیئر ورلڈ کپ ملیشیا 2023 کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔
کوالالمپور کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان پول- سی ٹیبل میں دوسرے نمبر پر آگیا۔ ہندوستان کی جانب سے آدتیہ ارجن لالگے، روہت اور امندیپ لاکرا نے دو دو گول کیے جبکہ وشنوکانت، راجندر، کشواہا سوربھ آنند اور اتم سنگھ نے ایک ایک گول کیا۔ کناڈا کی جانب سے واحد گول جوڈ نکلسن نے 20ویں منٹ میں کیا۔
ہندوستان نے جارحانہ انداز میں آغاز کیا اور کناڈا کے دفاع پر دباؤ ڈالا۔ آدتیہ ارجن لالگے نے آٹھویں منٹ میں شاندار فیلڈ گول کر کے برتری 1-0 کر دی۔ ہندوستانی فارورڈز نے ہوشیاری کا استعمال کرتے ہوئے کناڈا کے ڈیفینڈرز کو غلطیاں کرنے پر مجبور کردیا۔ روہت نے کھیل کے 12ویں منٹ میں ملنے والے پنالٹی کارنر کو گول میں بدل دیا۔
مزید پڑھیں:ممتا بنرجی نے سلمان خان سے ساتھ کیں رقص، دیکھیں ویڈیو
دوسرے کوارٹر میں کناڈا نے واپسی کی جب 21ویں منٹ میں جوڈ نکلسن نے شاندار فیلڈ گول کرکے انہیں کھیل میں واپس لے آیا۔ اس کے بعد ہندوستانی کھلاڑی ایک کے بعد ایک گول کرنے لگے۔ کپتان اتم سنگھ نے دو منٹ باقی رہتے ہندوستان کا اسکور 10-1 کر دیا۔