نئی دہلی: (یو این آئی) ہندستان نے اگست مہینے کے لئے اقوام متحدہ سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کی صدارت کی ذمہ داری اتوار کو سنبھال لی اور کہاکہ وہ عالمی پلیٹ فارم پر ’تحمل کے لہجہ‘ کے طورپر دیگر رکن ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
As we take over UNSC Presidency for August, look forward to working productively with other members.
India will always be a voice of moderation, an advocate of dialogue and a proponent of international law. pic.twitter.com/kPRGnFOz87
— Dr. S. Jaishankar (@DrSJaishankar) August 1, 2021
وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ہندستان دیگر اراکین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہے اور ہمیشہ تحمل کے لہجہ، بات چیت کاحامی اور بین الاقوامی قانون کا حمایتی رہے گا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے آج کے دن کو ملک کیلئے اہم دن قرار دیا۔
مسٹر باگچی نے ٹوئٹ کیا کہ ایک اہم دن۔ ہندستان نے اگست مہینہ کے لئے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالی۔
فرانس اور روس نے اس موقع پر ہندستان کو مبارکباد دی ہے۔
Thank you Ambassador @NDeRiviere, PR of France for steering the UN #SecurityCouncil for the month of July. 👏
India takes over the Presidency for August ⬇️ @MEAIndia @IndiaembFrance @franceonu @FranceinIndia @afpfr @Yoshita_Singh pic.twitter.com/fCAdYj244g
— Amb T S Tirumurti (@ambtstirumurti) August 1, 2021
ہندستان میں فرانس کے سفیر ایمانوئل لینن نے کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ ہندستان آج فرانس کی جگہ پر یو این ایس سی کی صدارت سنبھال رہا ہے۔ ہم ہندستان کے ساتھ سمندری سیکورٹی، امن کے قیام اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے جیسے اسٹریٹجک امور پر کام کرنے اور موجودہ بحرانوں کا سامنا کرنے کے لئے قواعد پر مبنی، کثیر الجہتی نظام کو برقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔
روس کے سفیر نکولے کشادیف نے کہاکہ نتیجہ خیز اور موثر کام کی امید ہے۔ بہت ساری خوشیوں اور کامیابیوں کی خواہش۔
اس درمیان اقوام متحدہ میں ہندستان کے سابق مستفل نمائندے سید اکبرالدین نے خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی غالباً نو اگست کو کونسل کی میٹنگ کی صدارت کرسکتے ہیں۔
خیال رہے کہ یو این ایس سی کی صدارت رکن ممالک کے ناموں کے انگریزی حروف کے مطابق ماہانہ بنیاد پر ہوتی ہے۔یکم جنوری 2021 کو دو سال کے لئے یو این ایس سی کے رکن بنے ہندستان کو 31دسمبر 2022 کو ختم ہونے والی اپنی مدت کار کے دوران دو بار صدر کا عہدہ ملے گا۔