سوامی وویکانند کے خیالات آج بھی متعلقہ:منوہر لال کھٹر

0

نئی دہلی: ریواڑی ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر نے کہا ہے کہ سوامی وویکانند کی تعلیمات اورماڈل آج بھی متعلقہ ہیں اور نوجوانوں کو ان سے  تحریک حاصل کرنی چاہئے۔
منوہر لال کھٹر نے آج آئی او سی چوک پر ’رن فار یوتھ‘میراتھن کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ انہوں نے اس سے قبل ہزاروں نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوامی جی نے سینکڑوں سال پہلے ایک اصل منتر دیا تھا’اٹھوجاگو اور اس وقت تک نہیں ركو جب تک مقصد نہ حاصل ہو جائے‘اور اسی کو ذہن میں رکھتے ہوئے نوجوانوں کو اپنے مقاصد کے حصول  میں لگ جانا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ اتنی سردی کے باوجود نوجوانوں اور بچوں کا اس میراتھن میں حصہ لینے کے لئے یہاں جمع ہونا ان کی توانائی کا ثبوت ہے۔
یہ میراتھن دوڑ پانچ اور 10 کلومیٹر طویل تھی۔ اس پروگرام میں وزیر اعلیٰ کے ساتھ ریاست کے کوآپریٹو وزیر بنواری لال سمیت انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے اور پانچ سے 10 کلو میٹر کی اس دوڑ میں وزیر اعلیٰ نے بھی دوڑ لگائی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS