نئی دہلی (ایجنسی) گلوبل ہنگر انڈیکس کی ویب سائٹ، جو بھوک اور غذائیت کی کمی کو ٹریک کرتی ہے۔ہفتے کو یہ اطلاع دی ہے کہ چین، ترکی اور کویت سمیت 17 ممالک جی ایچ آئی کے 5 سے کم اسکور کے ساتھ سرفہرست ہیں۔
رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے، کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور سابق مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے 8 سالوں میں، 2014 سے ہمارا اسکور خراب ہوا ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر سوال کیا کہ “معزز وزیر اعظم بچوں میں غذائی قلت، بھوک اور بے بسی جیسے حقیقی مسائل پر کب توجہ دیں گے؟”
آئرش امدادی ایجنسی کنسرن ورلڈ وائیڈ اور جرمن تنظیم ویلٹ ہنگر ہلف کی مشترکہ طور پر تیار کردہ اس رپورٹ میں ہندوستان میں بھوک کی سطح کو “شدید” قرار دیا گیا ہے۔
گلوبل ہنگر انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان، پاکستان، نیپال، سری لنکا سے بھی نیچے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS