ہندوستان کو خارجہ پالیسی میں نیپال کےلئے خصوصی التزامات کرنے چاہئے: ہرچرن شاہ

0
Image:cfr.org

نئی دہلی: نیپال جنتا دل (این جے ڈی) کے صدرہرچرن شاہ نے کہا ہے کہ ہندوستان کو اپنی خارجہ پالیسی میں نیپال کےلئے خصوصی الزامات کرنے چاہئے اوردونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے کےلئے برابری کا برتاؤ ہونا چاہئے۔
شاہ نے کہا کہ خصوصی طورپر نیپال کے ساتھ سرحدی تنازعہ کو سلجھانے کےلئے ہندوستان کو اپنی خارجہ پالیسی میں خصوصی التزامات کرنے چاہئے۔
شاہ نے خبر رساں ایجنسی کوبتایاکہ ،’’ہندوستان اورنیپال قدیم زمانےسے ہی ثقافتی طورپر جڑے ہوئے ہیں اور ہمارے درمیان کالا پانی اور کچھ دیگر مقامات پر سرحدی تنازع کے علاوہ دیگر قسم کے کوئی اختلافات نہیں ہیں۔‘‘
انہوں نے کہا،’’نیپال کے لوگ چاہتے ہیں کہ ہندوستان میں ان کے وزیراعظم کے ساتھ ویسا ہی برتاؤ ہو جیسا دیگر جمہوری ملکوں کے سربراہان کے ساتھ ہوتا ہے۔ نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی بھی ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی کی طرح جمہوری طریقے سے منتخب ہوئے رہنما ہیں۔‘‘
شاہ نے کہا کہ ان کا ملک اپنے پرانے دوست ہندوستان سے درکنار کیا ہوا محسوس کرتا ہے۔
پچھلے سال مئی میں ہندوستان اور نیپال کے رشتوں میں اس وقت تلخی آگئی جب نیپال نے لیپولیکھ،کالا پانی اور لیمپیادھورا کو اپنے نئے نقشے میں دکھایا اور اسے منظوری دی۔ ایسا کہا گیا ہے کہ نیپال نے لیپولیکھ درا کو اتراکھنڈ کے دھارچولا سے جوڑنے والی ایک اہم سڑک کی تعمیر کے خلاف اس نئے نقشے کو منظوری دی ہے۔
ہندوستان نے واضح کیا تھا کہ اتراکھنڈ کے پتھورا گڑھ میں بن رہی سڑک پوری طرح سے اس کے علاقے میں آتی ہے۔ اس کے بعد سے دونوں ملکوں کی طرف کے سیاستی رہنما سرحدی تنازع کو سلجھانے کےلئے سفارتی مذاکرات چاہتے ہیں۔
شاہ نے کہا،’’ہم چاہتے ہیں کہ ایک بار ان مسئلوں کے حل ہونے پر ہندوستان اور نیپال کے درمیان نئے سرے سے رشتے کی شروعات ہو۔‘‘

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS