ہندوستان نے 2500 میٹرک ٹن گندم کی ایک اور کھیپ افغانستان بھیجی

0

نئی دہلی (ایجنسی):ہندوستان نے شورش زدہ افغانستان کے لیے انسانی امداد کے طور پر 2500 میٹرک ٹن گندم کی ایک اور کھیپ اٹاری واہگہ بارڈر کے راستے افغانستان بھیج دی ہے۔ اس حوالے سے جوائنٹ کمشنر کسٹمز بلبیر مانگٹ نے بتایا کہ اب تک مجموعی طور پر 36 ہزار میٹرک ٹن گندم افغانستان بھیجی جا چکی ہے۔ ہندوستان نے کل 50,000 میٹرک ٹن گندم بھیجنے کا ہدف مقرر کیا تھا جس میں سے صرف 14,000 میٹرک ٹن گندم بھیجی جانی ہے۔
وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ہندوستان نے گندم کی ایک اور کھیپ افغانستان بھیجی ہے۔ وہاں کے لوگوں کو انسانی امداد فراہم کرنے کا ہمارا عزم غیر متزلزل ہے۔ہندوستان ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت افغانستان کو 50,000 میٹرک ٹن گندم کی انسانی امداد فراہم کرے گا۔ اس کے تحت یہ مدد بھیجی جا رہی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ ہندوستان نے اعلان کیا تھا کہ وہ 50,000 میٹرک ٹن (MT) گندم پاکستان کے راستے افغانستان بھیجے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS