اعضاء عطیہ کرنے میں ہندوستان دنیا میں تیسرے نمبر پر

0

نئی دہلی: (یو این آئی) صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر منسکھ مانڈویا نے ہفتہ کو کہا کہ اعضاء عطیہ کرنے کے معاملے میں ہندوستان دنیا میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے لیکن طلب اور رسد کے درمیان وسیع فرق سنگین تشویش کا باعث ہے۔ آج یہاں 12ویں عالمی یوم عطیہ اعضاء پر منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مانڈویا نے کہا کہ ”جیتے جی خون عطیہ، مرنے کے بعد اعضاء عطیہ“ زندگی کا نصب العین ہونا چاہیے۔ وزارت میں وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پراوین پوار بھی اس موقع پر موجود تھیں

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS