نئی دہلی:وزیر اعظم مودی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر مرلی منوہر جوشی کو سالگرہ پر مبارکباد پیش کی۔ ان کی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کے لئے درازیٔ عمر اور صحت مند زندگی کے لئے دعا کی۔
وزیراعظم مودی نے اتوار کو اپنے ٹوئٹر ہینڈل کے ذریعہ سے بھی ان کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے لکھا’’ڈاکٹر مرلی منوہر جوشی جی کو ان کی سالگرہ پر مبارک باد ۔ جوشی جی نے سیاست، پارلیمنٹ اور ایک وزیر کے طور پر اپنی طویل مدت کے دوران ملک میں قابل ذکر کردار ادا کیا ۔ وہ قومی مفادات کی حفاظت کرنے اور قومی ترقی کو آگے بڑھانے کے معاملے میں پرعزم رہےہیں‘‘۔
انہوں نے کہا’’میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ مجھے کئی برسوں تک ڈاکٹر جوشی کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ میری طرح بہت سے کارکنوں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ پارٹی کو مضبوط بنانے میں ان کا کردار انتہائی قابل قدر ہے۔ میں ڈاکٹر جوشی کی درازیٔ عمر اور صحت مند زندگی کے لئے دعا کرتا ہوں‘‘۔
واضح رہے کہ بی جے پی کے سینئر لیڈر ڈاکٹر مرلی منوہر جوشی کی پیدائش پانچ جنوری 1934 کو اترپردیش کے نینی تال میں ہوئی تھی۔
وزیر اعظم مودی نے دی مرلی منوہر جوشی کو سالگرہ کی مبارکباد
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS