نئی دہلی (پی ٹی آئی) : ہندوستان اور پاکستان نے ایک دو طرفہ معاہدہ کے تحت ہفتہ کو اپنے نیوکلیائی اداروں کی فہرست کا تبادلہ کیا جو دونوں فریقوں کو ایک دوسرے کے نیوکلیائی مراکز پر حملہ کرنے سے روکتا ہے۔ وزارت خارجہ (ایم ای اے) نے کہا کہ دونوں ملکوں نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان نیوکلیائی اداروں پر حملہ نہ کرنے کو لے کر ہونے والے معاہدہ کے تحت نیوکلیائی اداروں اور مراکز کی فہرست کا لین دین کیا۔ یہ نئی دہلی اور اسلام آباد میں سفارتی طریقے سے ایک ساتھ کیا گیا۔ 1991 میں نافذ ہونے والا یہ معاہدہ دونوں ملکوں کو ہر سال پہلی جنوری کو معاہدہ کے تحت شامل نیوکلیائی اداروں اور مراکز کے بارے میں ایک دوسرے کو مطلع کرنے کا التزام کرتا ہے۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ’ہندوستان اور پاکستان نے آج نئی دہلی اور اسلام آباد میں ایک ساتھ سفارتی طریقے سے نیوکلیائی اداروں اور مراکز کی فہرست کا تبادلہ کیا جو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان نیوکلیائی اداروں اور مراکز کے خلاف حملے کے امتناع پر معاہدہ کے تحت شامل ہے۔‘ فہرست کا لین دین کشمیر کے موضوع کے ساتھ ساتھ سرحد پار دہشت گردی پر دونوں ملکوں کے درمیان رشتوں میں کشیدگی کے درمیان ہوا۔ وزارت نے کہا کہ ’31 دسمبر 1988 کو دستخط شدہ اور 27 جنوری 1991 کو نافذ ہونے والا معاہدہ دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ یہ التزام کرتا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان ایک دوسرے کو ہر سال یکم جنوری کو ان نیوکلیائی اداروں اور مراکز کے بارے میں مطلع کریں گے جنہیں معاہدہ کے تحت شامل کیا گیا ہے۔‘ اس نے کہا کہ ’یہ دونوں ملکوں کے درمیان اس طرح کی فہرستوں کا مسلسل 31 واں لین دین ہے۔ پہلا لین دین یکم جنوری 1992 کو ہوا تھا۔‘
ہند- پاک کے درمیان نیوکلیائی اداروں کی فہرست کا تبادلہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS