مودی اور شاہ حکومت کی پالیسی عوام مخالف :راہل گاندھی

0

ہندوستان کی دس مزدور تنظیموں نے مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ملک گیر’بھارت بند‘کا اعلان کیا ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس میں 25 کرور لوگ شامل ہوں گے۔
بائیں محاذ کی مزدور تنظیموں نے ملک گیر بھارت بند کا اعلان کیا ہے جس میں بڑی تعداد میں لوگ شریک بھی ہو رہے ہیں۔ دوسری جانب کانگریس کے سابق صدر اور کیرالہ سے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے اس بھارت بند کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت پرراہل گاندھی نے الزام لگایا ہے کہ اس حکومت نے پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگس کو کمزور کیا ہے۔
 واضح رہے مغربی بنگال میں کئی ٹرینیں روکی گئی ہیں اور وہاں سب سے زیادہ بند کا اثر نظر آ رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS