سری نگر:صدر جمہوریہ ایوارڈ سے سرفراز پولیس افسر دہشت گرد کے ساتھ گرفتار

0

سری نگر :اپنی بہادری کے لئے صدرجمہوریہ ایوارڈ سے سرفراز جموں کمشیرپولیس کے ایک افسر کو گزشتہ روز دو دہشت گردوں کے ساتھ سری نگر جموں ہائے وئے پر ایک گاڑی میں سفر کرتے وقت پکڑا گیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ دہشت گرد دہلی جارہا تھا۔ حساس سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر طعنات ڈی ایس پی دیوندر سنگھ کو کل گام ضلع کے ونپوہ میںحزبل مجاہدین کے دہشت گرد نوید بابو کے ساتھ پکڑا گیا۔ بابو پر اکتوبر اور نومبر ماہ میں شمالی کشمیر میں 11غیر کشمیریوں کے قتل میں شامل ہونے کا الزام ہے۔ جن میں مزدور اور ڈرائیور شامل تھے۔
گزشتہ سال اگست میں جموں کشمیرسے خصوصی ریاست کا درجہ ہٹائے جانے کے بعد ان ہلاکتوں کو سلسلہ وار انجام دیا گیا تھا۔ تاکہ سیب کی
صنعت کو نقصان پہچایا جاسکے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ وہ نوید بابو کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے تھےاور جب اس نے اپنے بھائی کو فون کیا
تو اس کے ٹھکانے کا پتا چلا۔ پولیس نے ونپوہ میں ایک گاڑی کو روکا۔ جس میں حزبل مجاہدین کے دہشت گرد جو کے ایک سابق اسپیشل پولیس افسر(اے ایس او) بھی رہا ہے،اس کے ساتھی آصف اور ڈی سی پی دیوندر سنگھ سفر کر رہےتھے۔دیوندر سنگھ کو پچھلے سال 15اگست کو صرر جمہوریہ پولیس میڈل سے نوازہ گیا تھا۔ دیوندر سنگھ اور نوید بابو کی گرفتاری اور پوچھ تاچھ کے بعد پولیس نے سری نگر اور شمالی کشمیر میں کئی جگہوں پر چھاپے مارے کی اور بڑی تعداد میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کیا ۔ جو گولہ بارود ڈی سی پی اور دشت گردوں نے چھپا رکھا تھا۔ سری نگر کے بادامی باغ کینٹ علاقے میں واقع دیوندر سنگھ کے گھر سے پولیس نے ایک اے کے 47رائفل اور دو پستول برامد کی۔ نوید بابو کے قبول نامہ پر ایک دیگر رائفل اور پستول برآمد کئے گئے ۔پولیس کے  ذریعہ اس بات کی تفتیش کی جارہی ہے کہ یہ دہشت گرد ایک پولیس کی مدد سے دہلی کیوں جارہا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS