نئی دہلی ، (یو این آئی): وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر نے کہا ہے کہ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تاریخی تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔ٹھاکر نے منگل کو یہاں بنگلہ دیش کے وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر حسن محمود سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے ہندوستان کے بین الاقوامی فلمی میلے ، دوطرفہ فلموں کی تیاری سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ایک ٹویٹ میں انوراگ ٹھاکر نے کہا ’’بنگلہ دیش کے وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر محمود سے مل کر خوشی ہوئی۔ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور تاریخی تعلقات ہیں۔ اسے مزید مضبوط کیا جائے گا۔‘‘
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS