نئی دہلی: سپریم کورٹ نے گوا حکومت اور جی ایم آر کو بڑی راحت دیتے ہوئے گوا میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تعمیر کو آج منظوری دے دی۔
جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی صدارت والی بنچ نے ہوائی اڈے کی تعمیر کے کام پر عائد پابندی ہٹانے کا حکم دیا، اگرچہ اس کے لئے بنچ نے گوا حکومت اور دیگر کے لئے پہلے سے طے شدہ ماحولیاتی شرائط کے علاوہ اضافی شرائط رکھی ہیں۔
بنچ نے نیشنل انوائرنمنٹل انجییئرنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (این آئی آئی آر آئی) کو تعمیر کے کام میں شرائط پرعمل کرنے کی نگرانی کی ذمہ داری سونپی ہے۔
پانچ دسمبر کو بنچ نے سبھی فریقین کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔
واضح رہے کہ عدالت عظمی نے گزشتہ 29 مارچ کو گوا کے موپا میں ایک بین الاقوامی ہوائی اڈے کے لئے ملی ماحولیاتی منظوری پر روک لگادی تھی۔
گوا بین الاقوامی ایئرپورٹ کی تعمیرکو سپریم کورٹ کی منظوری
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS