شہریت قانون کے خلاف سپریم کورٹ پہنچنے والی پہلی ریاست:کیرالہ 

0

نئی دہلی: شہریت قانون کے خلاف کیرالہ حکومت نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی ہے،کیرالہ ایسی پہلی ریاست ہے،جسنے اس قانون کو چیلینج کیا ہے۔کیرالہ حکومت نے اپنی عرضی میں لکھا ہےکہ یہ قانون امتیازی سلوک اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ کیرالہ حکومت نے اس کے لئے آئین کے آرٹیکل 131 کے تحت سپریم کورٹ میں مقدمہ دائر کیا ہے۔
آئین کا آرٹیکل 131 حکومت ہند اور کسی بھی ریاست کے مابین کسی بھی تنازعہ میں سپریم کورٹ کو اہم درجہ دیتا ہے۔ اگر دونوں کے مابین کسی قانون کا سوال ہے یا قانون پر کسی حد یا اختیار کا معاملہ ہے۔
 
 
 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS