دبئی (یو این آئی) آسٹریلیا نے آئی سی سی مردوں کی ٹیسٹ رینکنگ میں اپنا سرفہرست مقام مضبوط کر لیا ہے ، جب کہ ہندوستان اور نیوزی لینڈ بالترتیب ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے رینکنگ میں نمبر 1 پوزیشن پر برقرار ہیں۔آئی سی سی کی سالانہ اپ ڈیٹ مئی 2019 سے مکمل ہونے والی تمام سیریز کو ظاہر کرتاہے ۔ رینکنگ پوائنٹس میں مئی 2021 سے پہلے کھیلی گئی سیریز 50 فیصد اور اس کے بعد کی سیریز 100 فیصد ہے ۔گزشتہ سال کے آخر میں ایشز میں انگلینڈ کو آسٹریلیا کے ہاتھوں چار-صفر سے شکست ہوئی تھی۔ اس کے بعد پاکستان میں ٹیسٹ سیریز بھی آسٹریلیا نے ایک-صفر سے جیتی تھی ۔ آسٹریلیا نے دونوں سیریز جیتنے کے بعد ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود ہندوستان پر اپنی برتری کو بڑھا کر نو پوائنٹس کر لیا ۔ آسٹریلیا کے اب 128 پوائنٹس ہیں۔ہندوستان 119 ریٹنگ پر پہنچ گیا ہے ۔ دوسری جانب انگلینڈ کے 88 ریٹنگ پوائنٹس ہیں جو 1995 کے بعد سب سے کم ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم انڈیا کے خلاف ہوم سیریز، جو 2021 میں شروع ہوئی تھی۔ جولائی میں ہونے والے پانچویں اور آخری ٹیسٹ کے مکمل ہونے کے بعد اس کی رینکنگ میں شامل کیا جائے گا۔نیوزی لینڈ (111) اور جنوبی افریقہ (110) تیسری پوزیشن کے لیے مدمقابل تھے ۔ نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے خلاف گھریلو سیریز میں فتح کے بعد ہندوستان دوسرے نمبر پر ہے ۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان 93 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے ۔دریں اثنا، ون ڈے رینکنگ میں انگلینڈ سری لنکا کو دو۔صفر اور پاکستان کو تین۔صفر سے شکست دے کر 124 پوائنٹس پر ہے ۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کے ون ڈے میں 125 پوائنٹس ہیں۔ آسٹریلیا کے 107 پوائنٹس ہیں اور وہ تیسرے نمبر پر ہے ۔ ہندوستان چوتھے اور پاکستان پانچویں نمبر پر ہے ۔ٹی 20 میں ہندوستان پہلے نمبر پر ہے ۔ انہوں نے دوسرے نمبر پر موجود انگلینڈ پر اپنی برتری کو ایک پوائنٹ سے بڑھا کر پانچ پوائنٹس کر لیا ہے ۔ پاکستان تیسرے نمبر پر ہے ۔ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا ایک ایک مقام کی چھلانگ لگا کر بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ نیوزی لینڈ دو درجے کھسک کر چھٹے نمبر پر ہے جب کہ ویسٹ انڈیز ساتویں نمبر پر ہے ۔بنگلہ دیش اور سری لنکا دونوں ایک درجہ بہتری کے ساتھ بالترتیب آٹھویں اور نویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ دو مقام کے نقصان کے ساتھ افغانستان دسویں نمبر پر ہے ۔
ہندوستان ٹی 20 رینکنگ میں سرفہرست
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS