سعید کا بیٹا طلحہ بھی بطور دہشت گرد فہرست بند

0

نئی دہلی: (یو این آئی) مرکزی وزارت داخلہ نے ہفتے کو ایک نوٹیفکیشن جاری کرکے ممبئی دہشت گردانہ حملے کے ماسٹر مائنڈ اور جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کے بیٹے طلحہ سعید کو بطوردہشت گرد فہرست بند کیا ہے۔ وزارت کی طرف سے جاری ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے شہر لاہور کے باشندے حافظ طلحہ سعیدلشکر کا ایک سینئر لیڈر ہیں اور مولوی ونگ کا سربراہ ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ لشکر طیبہ کو یو اے پی اے کے پہلے شیڈول کے تحت دہشت گرد تنظیم کے طور پر فہرست بند کیا گیا ہے اور حافظ طلحہ سعید ہندوستان میں لشکر طیبہ اور افغانستان میں فنڈ اکٹھا کرنے، منصوبہ بندی کرنے اور حملوں کو انجام دینے میں ملوث رہا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ،’طلحہ متحرک ہو کر پورے پاکستان میں لشکر کے مراکز کا دورہ کر رہا ہے اور اپنی تقریروں کے دوران ہندوستان، اسرائیل، امریکہ اور دیگر مغربی ممالک میں ہندوستانی مفادات کے خلاف جہاد کا تشہیر کر رہا ہے‘۔
واضح رہے کہ غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے)کی دفعہ 35(1) مرکزی حکومت کو اختیار دیتی ہے کہ وہ قانون کے چوتھے شیڈول میں کسی بھی شخص کا نام نوٹیفائیڈ کرے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS